”وہ آخری امریکی فوجی اور آخری امریکی گولی تک لڑے گا“ڈاکٹر شاہد مسعود نے اسرائیلی پالیسی کی وضاحت کردی

”وہ آخری امریکی فوجی اور آخری امریکی گولی تک لڑے گا“ڈاکٹر شاہد مسعود نے ...
”وہ آخری امریکی فوجی اور آخری امریکی گولی تک لڑے گا“ڈاکٹر شاہد مسعود نے اسرائیلی پالیسی کی وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاہے کہ اسرائیل کی پالیسی بڑی سادہ ہے کہ وہ آخری امریکی فوجی اور آخری امریکی گولی تک لڑے گا ۔

نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اسرائیل کی پالیسی بڑی سادہ ہے کہ وہ آخری امریکی فوج اور آخری امریکی گولی تک لڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ جب شاہ فیصل اور جمال عبد الناصر کا معاملہ یمن میں چل رہا تھاتو پاکستان کی پالیسی یہی تھی جو اس وقت ہے ۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان اس معاملے میں فریق نہیں بنے گا ، ایرانی جنرل کے قتل کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے جو آرمی چیف کوفون کیاہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ کوپوری دینا میں سکیورٹی سے متعلق تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب آنیوالے دنوں میں پراکسی جنگ کا آغاز ہوگا اور کھلی کر جنگ بھی ہوسکتی ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور