لڑکی نے بوائے فرینڈ کو فون کرکے ملنے کیلئے بلالیا، پھر اپنے باپ کے ساتھ مل کر وہ کام کردیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکے
پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں ایک لڑکی نے فون کرکے اپنے بوائے فرینڈ کو ملنے کیلئے بلایا اور پھر اپنے باپ کے ساتھ مل کر اسے قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔
ریاست بہار کے ضلع پورنیہ کا 22 سالہ نوجوان مکیش راجستھان میں ایک کپڑے کی فیکٹری میں نوکری کرتا تھا، نئے سال کے موقع پر وہ اپنے گھر آیا تو اس کی گرل فرینڈ نے فون کرکے اسے ملنے کیلئے بلالیا۔
مقتول کے چچا کے مطابق مکیش لڑکی کی بتائی ہوئی جگہ پر پہنچا تو اس کا باپ بھی وہاں پہلے سے ہی موجود تھا۔ باپ نے پہلے تو مکیش کی خوب جم کر پٹائی کی اور پھر تولیے سے گلا دبا کر قتل کردیا۔ باپ بیٹی نے مل کر لڑکے کی لاش کو مکئی کے کھیت میں پھینک دیا۔
نوجوان کی لاش ایک دن بعد کھیتوں سے ملی تو اس کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سامنے آیا۔ پولیس نے مقدمہ تو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا ہے تاہم لڑکی اور اس کے باپ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ بھی شروع کردی ہے۔