ایران نے امریکہ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بھی واضح دھمکی دے دی

ایران نے امریکہ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بھی واضح دھمکی دے دی
ایران نے امریکہ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بھی واضح دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل غلام علی ابو حمزہ نے کہا ہے کہ جہاں بھی موقع ملا امریکیوں کو جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی سزا دیں گے۔ایران کی غیر سرکاری خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل غلام علی ابوحمزہ نے کہا ہے کہ القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ امریکا سے لیں گے، آبنائے ہرمز ایک اہم مقام ہے جہاں سے بڑی تعداد میں مغربی اور امریکی بحری جنگی جہاز گزرتے ہیں، اس علاقے میں ایران اہم امریکی اہداف کافی پہلے ہی طے کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں 35 کے قریب امریکی اہداف کے ساتھ ساتھ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب بھی ایران کے نشانے پر ہے۔