”خطے میں ایک خطرناک صورتحال طاری ہونے جارہی ہے“سلمان غنی کی پیشگوئی

”خطے میں ایک خطرناک صورتحال طاری ہونے جارہی ہے“سلمان غنی کی پیشگوئی
”خطے میں ایک خطرناک صورتحال طاری ہونے جارہی ہے“سلمان غنی کی پیشگوئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ ایران امریکہ کشیدگی ایک سنجیدہ ایشو ہے اور ہم اپنے معیشت کی وجہ سے مجبور ہیں ، اس وقت خطے میں ایک فیصلہ کن موڑ ہے اور ہم کو سوچنا چاہئے کہ خطے میں ایک خطرناک صورتحال طاری ہونے جارہی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی بات درست ہے کیونکہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں اوران کی جانب سے غیر مشرط حمایت کااعلان کیوںکیا گیا ؟انہوں نے کہا کہ یہ ڈائریکشن سپریم کورٹ کی تھی اور اگر کوئی چیز پہلے طے نہیں تھی تو طے ہونا تھی ۔ اب اگر ن لیگ پر اعتراض آیا ہے تو یہ اعتراض درست ہے کیونکہ ان کو اپوزیشن سے مشورہ کرناچاہئے تھا ۔ انہوںنے کہا کہ اس سے اپوزیشن کے متحد ہونے کا دعویٰ ختم ہوکررہ گیاہے ۔

سلمان غنی کاکہناتھا کہ جماعت اسلامی نے اگر اپنا موقف دیدیا ہے تو کوئی ظلم نہیں کیا ، حالات وواقعات کے ساتھ چیزیں بدلتی رہتی ہیں، ہمارے موجودہ وزیر اعظم پرویز مشرف کے بارے میں کیا کیا نہیں کہتے رہے ؟انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کشیدگی ایک سنجیدہ ایشو ہے اور ہم اپنے معیشت کی وجہ سے مجبور ہیں ، اس وقت خطے میں ایک فیصلہ کن موڑ ہے اور ہم کو سوچنا چاہئے کہ خطے میں ایک خطرناک صورتحال طاری ہونے جارہی ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...