ادھیڑ عمر آدمی کی پڑوس میں رہنے والی نابالغ لڑکی سے زیادتی، اہلخانہ نے پولیس کو شکایت کی تو نئی مصیبت میں پھنس گئے

ادھیڑ عمر آدمی کی پڑوس میں رہنے والی نابالغ لڑکی سے زیادتی، اہلخانہ نے پولیس ...
ادھیڑ عمر آدمی کی پڑوس میں رہنے والی نابالغ لڑکی سے زیادتی، اہلخانہ نے پولیس کو شکایت کی تو نئی مصیبت میں پھنس گئے

  



کانپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ادھیڑ عمر آدمی نے اپنے پڑوس میں رہنے والی نابالغ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور کے علاقے کلیان پور میں کملیش نامی آدمی پڑوس کے گھر میں گھس گیا جہاں نابالغ لڑکی اکیلی تھی، ملزم نے نابالغ کو دبوچ کر اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ جب اس کی بیوی گھر کے اندر پہنچی تو ملزم لڑکی کے ساتھ غلط کام کررہا تھا،اس سے پہلے کہ وہ لوگوں کو بلاتی ، ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔

لڑکی کے والد نے بتایا کہ ملزم با اثر ہے اور ان کے خاندان پر پولیس شکایت واپس لینے کیلئے دباﺅ ڈالا جارہا ہے جس کی وجہ سے گھر کے لوگ خوف کا شکار ہیں۔

مزید : جرم و انصاف