وکٹوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے معروف کیوریٹر کراچی پہنچے تو وہاں کی صورتحال دیکھ کر ان کا کیا ردعمل تھا؟ جواب ایسا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

وکٹوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے معروف کیوریٹر کراچی پہنچے تو وہاں کی صورتحال ...
وکٹوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے معروف کیوریٹر کراچی پہنچے تو وہاں کی صورتحال دیکھ کر ان کا کیا ردعمل تھا؟ جواب ایسا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر کے کرکٹ سٹیڈیمز میں وکٹوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے معروف کیوریٹر اینڈی ایٹکنسن کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایٹکنسن سب سے پہلے کراچی نیشنل سٹیڈیم پہنچے جہاں آلات کی ابتر صورتحال دیکھ کر انہوں نے حیرت کا اظہار کیا۔ ایٹکنسن نیشنل سٹیڈیم کراچی کے بعد راولپنڈی، ملتان اور قذافی سٹیڈیمز لاہور کا دورہ کریں گے جہاں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے تمام میچز شیڈول ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوریٹر کی تجاویز پر مشتمل ایک رپورٹ پی سی بی کو ارسال کی جائے گی جس میں وکٹوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے درپیش مسائل بیان کئے جائیں گے جبکہ وکٹوں کے معیار کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے طے کردہ معیار کے مطابق ڈھالنے کیلئے تجاویز بھی دی جائیں گی۔

مزید : کھیل


loading...