امریکہ کو انتباہ جاری ، ایران نے سرخ پرچم لہرا دیا

امریکہ کو انتباہ جاری ، ایران نے سرخ پرچم لہرا دیا
امریکہ کو انتباہ جاری ، ایران نے سرخ پرچم لہرا دیا

  



تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے امریکہ کو انتباہ جاری کرتے ہوئے جمکران مسجد کے گنبد پر سرخ پرچم لہرادیا ہے ، سرخ پرچم لہرانے سے مراد جنگ کے لئے تیار ہونا ہے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ایران نے امریکہ کو انتباہ جاری کرتے ہوئے جمکران مسجد کے گنبدپر سرخ پرچم لہرا دیا ہے ۔ سرخ پرچم کو جنگ کے لئے تیار رہنے کے طور پراستعمال کیاجاتاہے ۔

اس سے قبل ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل غلام علی ابو حمزہ نے کہہ چکے ہیں کہ جہاں بھی موقع ملا امریکیوں کو جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی سزا دیں گے۔ایران کی غیر سرکاری خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل غلام علی ابوحمزہ نے کہا ہے کہ القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ امریکہ سے لیں گے، آبنائے ہرمز ایک اہم مقام ہے جہاں سے بڑی تعداد میں مغربی اور امریکی بحری جنگی جہاز گزرتے ہیں، اس علاقے میں ایران اہم امریکی اہداف کافی پہلے ہی طے کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں 35 کے قریب امریکی اہداف کے ساتھ ساتھ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب بھی ایران کے نشانے پر ہے۔

مزید : Breaking News /بین الاقوامی /اہم خبریں