تجزیہ کارہارون الرشیدنے امریکی حملے میں جاں بحق جنرل قاسم سلیمانی کو عالم اسلام کے کس عظیم جرنیل کا ہم پلہ قراردیدیا ، جانئے

تجزیہ کارہارون الرشیدنے امریکی حملے میں جاں بحق جنرل قاسم سلیمانی کو عالم ...
تجزیہ کارہارون الرشیدنے امریکی حملے میں جاں بحق جنرل قاسم سلیمانی کو عالم اسلام کے کس عظیم جرنیل کا ہم پلہ قراردیدیا ، جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارہارون الرشیدنے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی ایک ہمہ جہت شخصیت تھے ،ان میں امور خارجہ کی صلاحیت بہت زیادہ تھی، ایسا بہت کم ہوتاہے کہ ایک بندہ نیچے سے اتنا اوپر چلاجائے ،ان کے مقابلے میں رکن الدین بیبرس کی شخصیت پیش کی جاسکتی ہے۔
نجی نیوز چینل 92کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ پنجاب اور کے پی میں نالائق اور نکمے وزرائے اعلیٰ رکھے ہوئے ہیں کہ صوبوں کو مرکز سے چلانا ہے ،اس طرح کام نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کسی کام کیلئے موزوں ہونگے لیکن وزارت اعلیٰ کے لئے بالکل موزوں نہیں ہیں۔
ہارون الرشید کا کہنا تھاکہ قاسم سلیمانی ایک ہمہ جہت شخصیت تھے ،ان میں امور خارجہ کی صلاحیت بہت زیادہ تھی ، روس جاکر بشار الاسد کیلئے حمایت حاصل کی تھی ۔ انہوں نے اسرائیل کیخلاف حزب اللہ کو منظم کیا جب حزب اللہ اور اسرائیل کی جنگ ہوئی تو وہ میدان جنگ میں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ان کااثر و رسوخ بہت زیادہ تھا ۔ ایسا بہت کم ہوتاہے کہ ایک بندہ نیچے سے اتنا اوپر چلاجائے ،ان کے مقابلے میں رکن الدین بیبرس کی شخصیت پیش کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ لوگ سمجھتے تھے کہ وہ ایران کے آئندہ صدر ہونگے ، ان کے قتل سے ایران کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے ۔