کالج جانے والی 12 ویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اوباشوں کی چلتی کار میں اجتماعی زیادتی

کالج جانے والی 12 ویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اوباشوں کی چلتی کار میں اجتماعی ...
کالج جانے والی 12 ویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اوباشوں کی چلتی کار میں اجتماعی زیادتی

  



نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلند شہر میں 2 اوباشوں نے کالج جاتی ہوئی طلبہ کو اسلحے کی نوک پر اغوا کرنے کے بعد چلتی کار میں ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان نے لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی۔

بلند شہر کے خان پور تھانے کی حدود میں 12 ویں جماعت میں پڑھنے والی طالبہ کالج جارہی تھی کہ اسی دوران کار میں اسی کے گاﺅں کے 2 اوباش آئے اور اسے اسلحے کی نوک پر اغوا کرکے لے گئے ۔ دونوں ملزمان نے چلتی کار میں لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تشویشناک حالت میں سڑک پر پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔

متاثرہ لڑکی نے اہلخانہ کو ساری روداد سنائی تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا گیا جس نے ایکشن لیتے ہوئے لڑکی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ میڈیکولیگل رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتار کرلیا اور وہ کار بھی برآمد کرلی جس میں آبرو ریزی کی واردات سر انجام پائی تھی۔

مزید : جرم و انصاف


loading...