ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کو مسخرا قرار دیدیا
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ا مریکی وزیر خارجہ جواد ظریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ سفارتکار کے روپ میں مسخرے نے عراقیوں کے خوشی سے رقص کرنے کاذکر کیالیکن ہمارے ہزاروں عراقی بھائیوں نے اسے جواب دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ جواد ظریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سفارتکار کے روپ میں مسخرے نے عراقیوں کے خوشی سے رقص کرنے کاذکر کیالیکن ہمارے ہزاروں عراقی بھائیوں نے اسے جواب دیدیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیاءسے امریکہ کے ناپاک وجود کاخاتمے کا آغاز ہوگیاہے ۔ دوسری جانب عراق میں ایران نواز ملیشیا نے امریکی فوجی اڈوں پرحملو ں کا اعلان کردیا ہے جبکہ بلاد ایئر بیس میں قائم امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد بغداد کی فضاﺅں میں امریکی ہیلی کاپٹرپروازیں کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے مارے جانے پر امریکی وزیر خارجہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عراقی خوشی سے جشن منا رہے ہیں اورساتھ پرچم اٹھائے ہوئے رقص کرتے عراقیوں کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی جبکہ اس اگلے روز قاسم سلیمانی کے جنازے میں عراقی وزیر اعظم سمیت ہزاروں عراقی شہریوں نے شرکت کی ۔