پانچ کلو مٹھائی کی شرط نے نوجوان کی جان لے لی

پانچ کلو مٹھائی کی شرط نے نوجوان کی جان لے لی
پانچ کلو مٹھائی کی شرط نے نوجوان کی جان لے لی

  



فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد میں 5 کلو مٹھائی کی شرط نے 20 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق یہ دلخراش واقعہ مامون کانجن کے نواحی علاقے میں پیش آیا، جہاں 20 سالہ شاہ منیر نے دوستوں کےساتھ 70 کلو وزنی درخت سر پر اٹھانے کی شرط لگائی۔شرط جتنے پر اسے 5 کلو مٹھائی ملنی تھی، نوجوان نے درخت کے تنے کو اٹھانے کی کوشش کی تو درخت نوجوان کی گردن پر آگرا۔درخت گرنے سے شاہ منیر کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ جان کی بازی ہار گیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد