بہاولپور میں ریلی کے دوران مریم نواز کی نواز شریف کوویڈیو کال کا انکشاف، کیا دکھاتی رہیں؟

بہاولپور میں ریلی کے دوران مریم نواز کی نواز شریف کوویڈیو کال کا انکشاف، کیا ...
بہاولپور میں ریلی کے دوران مریم نواز کی نواز شریف کوویڈیو کال کا انکشاف، کیا دکھاتی رہیں؟
سورس: Twitter/@pmln_org

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ویڈیو کال کی اورپی ڈی ایم کے زیر اہتمام نکالی جانے والی ریلی کے براہ راست مناظر انہیں دکھائے۔
ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے خطاب میں باقاعدہ عوام الناس کو بتایا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ریلی کے مناظر ویڈیو کال کے ذریعے براہ راست دکھائے ہیں۔
ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے اپنے خطاب کے آغاز میں شرکا کو نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا سلام پیش کیا۔ انہوں نے ریلی کے شرکا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور والو! آج آپ نے کمال کردیا۔ انہوں ںے بہاولپور والوں کی محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
چینل ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواز شریف آپ لوگوں سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ہاتھ اٹھا کر بتائیں کہ کون کون مہنگائی سے تنگ ہے؟ شرکا نے اس کا بھرپور انداز میں ہاتھ اٹھا کر جواب دیا۔