بڑے بھائی کے جنازے کو کندھا دیتے ہوئےچھوٹا بھائی صدمے سے انتقال کر گیا
حسن ابدال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھائی کے جنازے کو کندھا دیتے ہوئے چھوٹے بھائی کی صدمے سے طبیعت بگڑ گئی، سول ہسپتال پہنچایا مگر جانبر نہ ہوسکا۔
ایک ہی گھر سے یکے بعد دیگر دو جنازے اٹھائے گئے۔ خواتین دھاڑیں مار کر روتی رہیں۔ مسلم لیگ (ن) حسن ابدال کے ورکر فہیم آکاش کے بڑے بھائی ظہر احمد گزشتہ روز انتقال کر گئے جس کے جنازے کو کندھا دیتے ہوئے فہم آکاش کی بھی صدمے سے اچاک طبیعت خراب ہوگئی جس کو فوری سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے چیک کرنے کے بعد اسکی موت کی تصدیق کر دی۔