پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف اپنا دفاع کرنے کا مکمل حق ہے, ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف اپنا دفاع کرنے کا مکمل حق ہے, ترجمان امریکی محکمہ ...
پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف اپنا دفاع کرنے کا مکمل حق ہے, ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان نیشنل سیکیورٹی کے بیانات سے واقف ہیں، دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز"کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بہت نقصان اٹھایا، افغانستان دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہ بنے، یقینی بنایا جائے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور یہ بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات کئے جائیں ، ترجمان نے کہا کہ افغان عوام کی بہتری کیلئے پر عزم ہیں، افغان طالبان وعدے پورے نہیں کر رہے ، افغانستان میں این جی اوز اور خاص طور پر خواتین کو کام کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اتحادی طالبان کے فیصلوں پر رد عمل دیں، جی سیون اور دیگر ممالک بھی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات لیے جا سکتے ہیں , امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے خبردارکیا کہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکا کی طرف سے رسپانس دیا جائے گا۔