مڈل کلاس کو بوجھ کی بجائے اثاثہ سمجھنے کی ضرورت ہے، فاروق ستار

مڈل کلاس کو بوجھ کی بجائے اثاثہ سمجھنے کی ضرورت ہے، فاروق ستار
مڈل کلاس کو بوجھ کی بجائے اثاثہ سمجھنے کی ضرورت ہے، فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر ایم کیوایم رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی بیشتر قیادت مڈل کلاس سے ہے،ہمارا دوسرا موضوع معاشی بحالی ہے،مڈل کلاس کو بوجھ کے بجائے اثاثہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔

ہم گیس، بجلی، پانی کے بحران سے نکلیں گے تو آگے بڑھیں گےہمیں برآمدات کو بڑھانا اور درآمدات کو کم کرنا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ جو منشور ہم نے تیار کیا ہے یہ عوام کو مایوسی سے نکالنے کا نسخہ ہے۔ ہم نے ایک مسودہ تیار کیا ہے جو ہماری نصب العین کی عکاسی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ایک مڈل کلاس کو بوجھ کے بجائے اثاثہ سمجھا جائے۔آئینی ترامیم پاکستان کی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔