کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیر تک مسئلہ حل نہ ہوا تو خود جناح ہسپتال کا سربراہ تعینات کرکے توہین عدالت کرلوں گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ جناح ہسپتال بڑا ہسپتال ہے جو بغیر سربراہ کے ہے، عدالت نے سربراہ کو اس لئے نکالا کہ ان کے مطابق وہ ڈیپوٹیشن پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ، دو ماہ ہوگئے عدالت میں کیس چل رہا ہے، پیر تک مسئلہ حل نہ ہوا تو میں خود فیصلہ کروں گا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ اگر معاملہ حل نہ ہوا تو میں توہین عدالت کردونگا، خود جناح ہسپتال کا سربراہ تعینات کرکے توہین عدالت کرلونگا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ جو مجھے دوبارہ سمری بھیجی گئی اس میں تین نام ڈیپوٹیشن پر ہیں، جناح ہسپتال میں 19 گریڈ سے اوپر کا کوئی افسر نہیں۔