تربت میں دھماکہ

Jan 04, 2025 | 07:31 PM

تربت ( ڈیلی پاکستان آن لائن )تربت میں دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت میں دھماکہ ہوا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکے میں4 جاں بحق اور 35افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

"جیو نیوز " کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ وا قعے میں 35 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں