کرکٹ آسٹریلیا نے انڈر 19 ورلڈ کپ کےلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

کرکٹ آسٹریلیا نے انڈر 19 ورلڈ کپ کےلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

سڈنی (نیٹ نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے انڈر 19 ورلڈ کپ کےلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کے قائد کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 11 اگست سے آسٹریلیا میں شروع ہو گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں ایشٹن ایگر، کیمرون بینکرافٹ، ولیم بوسسٹو، میرک بکانن، ہیری کانوے، سیم ہین، ترواس ہیڈ، جول پیرس، کرٹس پیٹرسن، جیمز پیئرسن، گرندر سیندھو، مارک سٹیکٹی، نکولس سٹیونز، ایشٹن ٹرنر اور جیک ولڈرمتھ شامل ہیں۔ میزبان آسٹریلیا گروپ اے میں انگلینڈ، آئرلینڈ اور نیپال کے ساتھ شامل ہے اور اپنا پہلا میچ 11 اگست کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی