فرینڈز لائف ٹی 20 چمپیئن شپ، ہیمپشائر نے سرے کاﺅنٹی کو ہرا دیا

فرینڈز لائف ٹی 20 چمپیئن شپ، ہیمپشائر نے سرے کاﺅنٹی کو ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(نیٹ نیوز) فرینڈز لائف ٹی 20 چمپیئن شپ میں ہیمپشائر نے سرے کاﺅنٹی کو 19 رنز سے شکست دےدی۔ خراب موسم کی وجہ سے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔ سرے کاﺅنٹی نے مقررہ 10 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنائے۔ ظفر انصاری 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہیمپشائر کی طرف سے لیم ڈاسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ہیمپشائر نے مطلوبہ ہدف 5.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ جمی ایڈمز 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لیم ڈاسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔