بھارتی بورڈ کی سرد مہری،پاک بھارت سیریز نہ ہونے کا امکان

بھارتی بورڈ کی سرد مہری،پاک بھارت سیریز نہ ہونے کا امکان

 لاہور(جی این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایک بار پھر سرد مہری کے باعث پاک انڈیا سیریز کا رواں سال انعقاد نہیں ہو سکے گا۔ بھارت کی بنگلہ دیش سے بے وفائی کے بعد بنگلہ دیش بورڈ نے دورہ پاکستان میں پھر دلچسپی شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ حکام ایک بار پھر آئی سی سی اجلاس کے دوران ہونے والی سائیڈ میٹنگ میں سرد مہری کا اظہار کرتے ہوئے رواں سال پاک انڈیا سیریز کے انعقاد سے انکاری ہو گئے ہیں جبکہ پاک انڈیا سیریز کے آئندہ سال انعقاد کے بھی کم امکانات ہیں۔ دوسری جانب بھارت اور بنگلہ دیش میں دورہ کے حوالے سے بھارتی انکار پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ حکام کو ایک بار پھر پی سی بی طرف متوجہ کر دیا ہے۔صدر بنگلہ دیش کرکٹ مصطفی کمال نے پی سی بی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بارہ جولائی کو ڈھاکہ ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد وہ پاکستان کے دورے پر پیش رفت چاہتے ہیں اور اگر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تو یہ دورہ رواں سال اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں متوقع ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی