مارک گلیسپی انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

مارک گلیسپی انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

آکلینڈ (اے پی پی) دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم فٹنس مسائل میں الجھ گئی۔ جیکب اورم، روس ٹیلر اور رونی ہیرا کے بعد فاسٹ باﺅلر مارک گلیسپی بھی انجری کا شکار ہو گئے اور وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کے منیجر کم لٹل جان کا کہنا ہے کہ مارک گلیسپی گزشتہ کچھ عرصہ سے ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں، وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں، اس لئے انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی