سکل کنسلٹنٹ پروگرام ،راولپنڈی ریجن میں کل ٹرائلز شروع

سکل کنسلٹنٹ پروگرام ،راولپنڈی ریجن میں کل ٹرائلز شروع

راولپنڈی(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام سکل کنسلٹنٹ پروگرام کے تحت کرکٹ کے اوپن دو روزہ ٹرائلز کل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوںگے۔ پی سی بی کے اعلامئےے کے مطابق دوراوزہ ٹرائلز مےں راولپنڈی ریجن جن میں راولپنڈی، اٹک، میانوالی، چکوال اور جہلم کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔پی سی بی نے ملک کے سولہ شہروں میں اوپن ٹرائلز کا اہتمام کیا تھا اور ٹرائلز کا آغاز 8 جون سے اسلام آباد سے ہوا ۔ جس کے بعد پشاور، ایبٹ آباد، میرپور اور کراچی میں بھی ٹرائلز مکمل ہوچکے ہیں۔ کھلاڑیوں کے انتخاب میں باﺅلرز کے لئے سرفراز نواز،سپنر کے لئے عبد القادر،بیٹنگ کے لئے جاوید میانداد یا اعجاز احمد جبکہ وکٹ کیپرز کے لئے وسیم باری خدمات سر انجام دیں گے ۔راولپنڈی کے بعد ٹرائلز کا دوسرا مرحلہ عیدالفطر کے بعد 27 اور 28 کو اگست کو جناح سٹیڈیم گوجرنوالہ میں ہوگا۔ 30 اور31 اگست کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد، 4 اور5 ستمبر کو ملتان سٹیڈیم ملتان ،8 اور 9 ستمبر کو ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور، 12 اور 13ستمبر کو نیاز سٹیڈیم حیدر آباد، 15 اور 16ستمبر کو پی سی بی کرکٹ گراونڈ لاڑکانہ میں ،18اور19ستمبر کو شہید بینظیر بھٹو سٹیڈیم نوابشاہ میں ،23سے26ستمبر تک ایل سی سی اے گراونڈ لاہور میں جبکہ29اور30ستمبر کو بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ میں ٹرائلز اختتام پذیر ہونگے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی