بنگلہ دیش کا آئرلینڈ اور ہالینڈکیخلاف ٹی 20 میچز کےلئے ٹیم کا اعلان

بنگلہ دیش کا آئرلینڈ اور ہالینڈکیخلاف ٹی 20 میچز کےلئے ٹیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ اور ہالینڈ کے خلاف ٹی 20 میچز کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ آل راﺅنڈر شکیب الحسن کو آرام کے بعد دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فاسٹ باﺅلر شفیع اسلام کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹرائنگولر سیریز میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعام الحق اور فرہاد رضا کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی جبکہ سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کے خلاف ایک ایک میچ کھیلے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق مشفیق الرحیم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد اللہ، تمیم اقبال، محمد اشرفل، جنید صدیقی، جوہر اسلام، شکیب الحسن، ناصر حسین، ضیا الرحمان، الیاس سنی، عبدالرزاق، مشرفی مرتضیٰ، شفیع اسلام، نظم الحسین اور عبدالحسن شامل ہیں۔