کامران اکمل کو پی سی بی کی انٹیگریٹی کمیٹی نے طلب کرلیا

کامران اکمل کو پی سی بی کی انٹیگریٹی کمیٹی نے طلب کرلیا

لاہور(اے پی پی )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کو پی سی بی کی انٹیگریٹی کمیٹی نے طلب کر لیا آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی سی بی کی انٹیگریٹی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے ۔سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ کامران اکمل کو انٹیگریٹیکمیٹی کی کلیئرنس کے بعد ہی سلیکشن کے لئے زیر غور لایا جاسکتا ہے ۔ کامران اکمل پاکستان کے مختلف ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کے علاوہ بنگلہ دیش کی پریمئر لیگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں ۔2010میں ہونے والے سپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد کامران اکمل پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی تھی جبکہ ان کا کہنا تھا کہ انہیں آئی سی سی کلیئر قرار دے چکی ہے اور ان کے خلاف کوئی انکوائری التواءمیں نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ہر قسم کی انکوائری کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں ۔انہیں ورلڈ کپ 2011کے سیمی فائنل میںناقص کاکردگی کے باعث ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا ۔ سیمی فائنل میں پاکستان کو انڈیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ علاوہ ازیںسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ کامران اکمل اور وہاب ریاض سمیت جن کرکٹرز پر بھی الزمات لگائے گئے ہیں انہیں عدالت سے رجوع کرکے ہتک عزت کا دعوی کرنا چاہئے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی