ومبلڈن اوپن، روس کی ماریہ شرا پووا کو سبینا لاسکی کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

ومبلڈن اوپن، روس کی ماریہ شرا پووا کو سبینا لاسکی کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

لندن ( نیٹ نیوز) روس کی ماریہ شرا پووا کو ومبلڈن اوپن میں حریف سبینا لاسکی کے ہاتھو ں اپ سیٹ شکست جبکہ بیلاروس کی وکٹوریہ آزرینکا ، پولینڈ کی آگینز کا راڈوانسکا ، امریکہ کی سرینا ولیمز اور جرمنی کی انجلیک کیربیر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئیں ۔ برطانوی دارلحکومت میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلم ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز میں بیلا روس کی وکٹوریہ آزرینکا نے سربیا کی اینا آئیوانووچ کے خلاف اے اور 6-0 سے کامیابی حاصل کی ۔ پولینڈ کی آگینز کاراڈوانسکا نے اٹلی کی جامیلا گیوری کو 6-2 اور 6-3 سے ہرا دیا ۔ امریکہ کی سرینا ولیمز نے قازقستان کی پاروسلووا شیو ڈووا کو 7-5 ،6-1 اور 2-6 سے شکست دیدی ۔ جرمنی کی اینجلیک کیربر نے بلجیئم کی کم کلیسٹرز کو 6-1اور 6-1 سے ہرا دیا ۔ کم کلسٹرز کا یہ کیرئیر کا آخری ایونٹ تھا ۔ اسکے علاوہ چین کی پینگ شوئی اور وسی ٹینس کوئین ماریہ شراپووا بھی اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی