قومی جونیئر سکوائش ٹیم کل قطر روانہ ہوگی

قومی جونیئر سکوائش ٹیم کل قطر روانہ ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی) قومی جونیئر سکوائش ٹیم ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے کل قطر روانہ ہوگی۔ قومی سکوائش ٹیم کے کوچ جمشید گل کے مطابق ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپین شپ 7 سے 18 جولائی تک قطر کے شہر دوحہ میں منعقد ہوگی جس میں شرکت کیلئے چار کھلاڑی اور دو آفیشلز جائیں گے۔ کھلاڑیوں میں دانش اطلس، ناصر اقبال، طیب اسلم اور حمزہ بخاری شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں جمشید گل بطور کوچ اپنے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ مینجر کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی