ایشیا کپ، انڈر 19ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی،ہارون الرشید

ایشیا کپ، انڈر 19ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی،ہارون الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے منیجر ہارون الرشید نے کہاہے کہ قومی انڈر 19ٹیم کی ایشیا کپ میں پرفارمنس بہترین رہی اور انشا ءاللہ ٹیم مستقبل میں بھی ایسی ہی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی ۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وطن واپسی پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ میں ناقابل شکست رہی تاہم بھارت کے ساتھ فائنل میچ ٹائی ہوا ۔ ایشیا کپ میں شرکت ورلڈ کی تیاری کاحصہ ہے اور ورلڈ کپ میں قومی ٹیم فیورٹ ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے خلاف فائنل میچ میں ہمارے کھلاڑیوں نے آخری وقت تک مقابلہ کیا ۔موجودہ ٹیم سے آئندہ دو چار سالوں میں کئی کھلاڑی پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں ۔ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ٹائی ہونے والا میچ پوری ٹیم کے نام کرتے ہیں ۔ہمارے سارے میچ بہت اچھے رہے اور کھلاڑیوں نے بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ٹیم کے کوچ صبیح اظہر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں بہت محنت کی اور مجھے امید ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر سے بہتر ہوتی جائے گی ،انہوں نے کہاکہ ہمارا فوکس انڈر 19ورلڈ کپ پر ہے۔