بارش نے کو لمبو ٹیسٹ کے فیصلے کا رخ ڈرا کی جانب موڑدیا

بارش نے کو لمبو ٹیسٹ کے فیصلے کا رخ ڈرا کی جانب موڑدیا

کولمبو(نیٹ نیوز) بارش نے پاکستانی بلے بازوں کی محنت پر پانی پھیر دیا ، کولمبو ٹیسٹ ڈار کی جانب گامزن ، سری لنکا نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنالئے ، کمار سنگاکا را اور تلکارتنے دلشان کی شاندار سنچریاں ، کمار سنگاکارا کی ٹےسٹ کےرئےر کی 30 وےں اور تلکارتنے دلشان کی 14وےںسنچری، جنید خان کی3 وکٹیں ، سری لنکا کو پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کےلئے مزید 273 رنز درکار ، بارش نے چوتھے روز بھی میچ پیچھا نہ چھوڑا ، کھیل کا بڑا حصہ پھر بارش کی نذر ہوگیا ۔ منگل کو سنہالیز سپورٹس کلب گراو¿نڈ میں جاری تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے روز بارش کے باعث میچ کا آغاز تاخیر ہوا ۔ سری لنکا نے گذشتہ روز کے سکور 70 رنز ایک کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی ۔ 135 کے سکورپر دوبارہ پھر بارش شروع ہوئی دو گھنٹے کی تاخیر سے دوبارہ میچ شروع ہواتھا تلکارتنے دلشان 121 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر جنید خان کا دوسرا شکار بن گئے ۔ دلشان نے ٹےسٹ کےرئےر کی14وےں سنچری سکور کی ۔ تلکار تنے دلشان اور کمار سنگاکارا کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 126 رنز کا اضافہ ہوا ۔250کے مجموعی سکور پر کپتان مہیلاجے وردھنے بغےر کوئی رن بنائے جنےد خان کا تےسرا نشانہ بنے ۔259کے سکور پر تھےلان سماراوےرا بغےر کوئی رن بنائے سعےد اجمل کی گےند پر اےل بی ڈبلےو ہوگئے ۔ کمار سنگاکارا نے ٹےسٹ کےرئےر کی 30سنچری سکو ر کی جس کے بعد انہوں سرڈان برےڈ مےن سے زےادہ سنچرےاں بنانے کا اعزاز حاصل کرلےا۔278کے سکور پر نائٹ واچ مےن سورج رندھےو 5رنز پر عبدالرحمن کی گےند پر آﺅٹ ہوئے ۔ کھیل کے اختتام پر کمار سنگاکارا 121 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ تھے ۔ پاکستان کی طرف سے جنید خان نے 3 سعےد اجمل اور عبدالرحمن نے اےک اےک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 551 رنز 6 کھلاڑی آو¿ٹ پر ختم کر دی تھی ۔ سری لنکا کو پاکستان کا پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کےلئے مزید 273 رنز درکار ہیں جبکہ اسکی 5وکٹےں ابھی باقی ہےں ۔ سےریز میں سری لنکا کو 1-0 سے برتری حاصل ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی