فلم ”شیر دل “ کے اداکار شان کے انتظار میں سولی پر لٹکے رہے

فلم ”شیر دل “ کے اداکار شان کے انتظار میں سولی پر لٹکے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)ہدایتکار اقبال کاشمیری زیر تکمیل فلم ”شیر دل “ کے فنکاروں کے ہمراہ 9گھنٹے تک اداکار شان کے انتظار میں سولی پر لٹکے رہے ‘ گھنٹوں انتظار کے باوجود شان کے نہ پہنچنے پر فنکاروں نے شدید احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق ہدایتکار اقبال کاشمیری نے زیر تکمیل فلم ” شیر دل “ کے لئے شان کے سین عکسبند کرنا تھے جس کے لئے دوپہر دو بجے کا وقت مقرر کیا گیا لیکن رات 11بجے تک ہدایتکا ر اور دیگر فنکار شان کے آنے کا انتظار کرتے رہے اور شان کے نہ پہنچنے پر تمام فنکار احتجاج کرتے ہوئے واپس چلے گئے ۔

مزید :

کلچر -