روس کے قصبے میں11ویں سالانہ بلون فیسٹیول کا آغاز
ماسکو (نیٹ نیوز) روس کے قصبےKungurمیں 11ویں سالانہ ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ۔ اس ہفت روزہ بلون فیسٹیول میں جہاں بڑی تعداد میں مقامی بلونسٹس حصہ لے رہے ہیں وہیں جرمنی اور فرانس کے ماہرشرکا بھی یہاں پہنچ چکے ہیں۔ٹرڈ سٹیڈیم میں ہونے والے اس بلون فیسٹیول میں سینکڑوں خوبصورت اور دلکش ڈیزائن کے غباروں نے آسمان کو سجادیااور اس حسین نظارہ دیکھنے ہزاروں افراد نے مقام کا رخ کیا۔