فرانس، پھولوں سے سجے کمرے میں ماڈلزکی ریمپ پر واک
پیرس (نیٹ نیوز) خوشبوو¿ں کے شہر فرانس میں سجا رنگا رنگ فیشن شو ہوا جس میں پھولوں سے سجے کمرے میں ماڈلز نے نت نئے پہناوے زیب تن کر کے ریمپ پر واک کی۔ڈریس ڈیزائنر ریف شیمون نے تازہ اور جدید انداز فکر پر مبنی ملبوسات پیش کئے جنہیں شائقین نے بہت پسند کیا۔ فیشن شو کو روایت سے ہٹ کر پھولوں سے سجے کمرے میں منعقد کیا گیا۔ لمبے قد کی ماڈلز نے جدید طرز کے ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر واک کی جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔