پشتو فلموں کی کامیابی انڈسٹری کےلئے سہارا ثابت ہوئی ‘ ارباز خان

پشتو فلموں کی کامیابی انڈسٹری کےلئے سہارا ثابت ہوئی ‘ ارباز خان
پشتو فلموں کی کامیابی انڈسٹری کےلئے سہارا ثابت ہوئی ‘ ارباز خان

  

لاہور( این این آئی)ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ محنت اور نیک نیتی سے کام کیا ہے جسکے ہمیشہ مثبت نتائج سامنے آئے ہیں‘ اپنے کام سے کام رکھتا ہوں اور دوسروں میںبرائیاںڈھونڈنا مجھے بیحد برا لگتا ہے ‘ پشتو فلموں نے ہماری انڈسٹری کو سہارا دیا ہوا ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ارباز خان نے کہا کہ جس کام کی بنیاد مضبوط ہو گی تو اسکے نتائج بھی اچھے نکلیں گے ۔ محنت کے ساتھ نیک نیتی کا بڑا قائل ہوں اور یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بڑی کامیابیوں سے نوازا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اپنے گریبان میںجھانکنے کی بجائے دوسروں کی برائیاں ڈھونڈنے کا رواج عام ہے لیکن مجھے یہ حرکت بالکل بھی پسند نہیں ‘ ہر انسان اپنے عمل کا خود جوابدہ ہے ہمیں کسی کو برا نہیں کہنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشتو فلموں میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں اور میرے خیال میں پشتو فلمیں بھی انڈسٹری کے لئے سہارا ثابت ہوئی ہیں۔

مزید : کلچر