شاہ رخ اور ابھیشک فلم ہیپی برتھ ڈے میں اداکاری کرینگے

شاہ رخ اور ابھیشک فلم ہیپی برتھ ڈے میں اداکاری کرینگے

ممبئی ( نیٹ نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں دوستیاں اور دشمنیاں پائیدار نہیں ہوتیں۔ شاہ رخ خان اور ابھیشک بچن ڈائریکٹر فرح خان کی فلم ہیپی نیو ائرمیں ایک ساتھ آ رہے ہیں۔بالی ووڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور فرح خان کے شوہر کے جھگڑے کے بعد صلح تو ہو گئی لیکن افواہیں پھیلانے والے امید کر ر ہے تھے کہ وہ دوبارہ ایک ساتھ کام نہیں کریں گے۔ اسی طرح شاہ رخ اور بچن خاندان کے تعلقات میں کشیدگی کی خبروں کو بھی بڑھا چڑھا پر پیش کیا جاتا رہا ہے لیکن آنے والی فلم ”ہیپی نیو ایئر“نے ان سب افواہوں اور خدشوں کو جھٹلا دیا ہے۔ شاہ رخ اور ابھیشیک فلم ”کبھی الوداع نہ کہنا “ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

مزید : کلچر