کیرئیر کے آغاز میں ہی شہرت چاہتی ہوں، شروتی حسن

کیرئیر کے آغاز میں ہی شہرت چاہتی ہوں، شروتی حسن

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی اداکارہ شروتی حسن نے کہا ہے کہ میں اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہی ایسی اداکاری کا مظاہر ہ کرنا چاہتی ہوں جو شائقین کو مدتوں یاد رہے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اداکاری میرا شوق ہے اور میری خواہش ہے کہ میں اس شعبہ میں منفرد مقام حاصل کروں شروتی نے کہا کہ مجھے بے شمار فلموں میں اداکاری کی آفرز ہیں لیکن جب تک میری پہلی فلم ریلیز نہیں ہوگی اس وقت تک میں نئی فلم سائن نہیں کروں گی میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے اور مجھے اپنی پہلی فلم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں امید ہے کہ شائقین کو بھی میرا کام ضرور پسند آئے گا۔

مزید : کلچر