بھارتی فلم عاشقی کے سیکوئل کی کاسٹ فائنل کردی گئی

بھارتی فلم عاشقی کے سیکوئل کی کاسٹ فائنل کردی گئی

ممبئی(جی این آئی)بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر مہیش بھٹ کی سپرہٹ رومانٹک فلم عاشقی کے سیکوئل کے سٹار کاسٹ فائنل کر دی گئی ہے جس کے تحت ادتیہ رائے کپور اور شردھا کپور مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم گزارش اور ایکشن ری پلے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ادتیہ رائے کپور کو فلم میں بطور ہیرو اور اداکار رشکتی کپور کی بیٹی شردھا ہیروئن کا کردار نبھائیں گی انہوں نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں کہاکہ شائقین کو فلم بہت پسند آئے گی اس میں میرا کردار بہت پاور فل ہے۔

مزید : کلچر