عالم لوہار کی 33ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

عالم لوہار کی 33ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

لاہور (این این آئی)معروف فوک گلوکار عالم لوہار کو اس دنیا سے رخصت ہوئے تینتیس برس بیت گئے، ان کی برسی منگل کو عقیدت واحترام سے منائی گئی - عالم لوہار 3 جولائی 1979 کو شامکے بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ برسی کے سلسلے میں مرحوم عالم لوہار کے فرزند عارف لوہار کے زیر انتظام تعزیتی تقریب منعقد ہو گی۔ عالم لوہار نے فوک موسیقی میں نئی جہت روشناس کروائی انہیں ہیر وارث شاہ گانے پر شہرت حاصل ہوئی۔

مزید : کلچر