رنبیر اور پر یانکا کی نئی فلم برفی کا پہلا ٹریلر ریلیز

رنبیر اور پر یانکا کی نئی فلم برفی کا پہلا ٹریلر ریلیز
رنبیر اور پر یانکا کی نئی فلم برفی کا پہلا ٹریلر ریلیز

  

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اور پر یا نکا چو پڑا کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم " برفی" کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیاہے۔معروف ہدایتکار انوراگ باسو کی اس فلم میں رنبیر کا کردار ایک گونگے بہرے نوجوان کا ہے لیکن ان تمام معذوریوں کے باوجود اسے اپنی زندگی سے خوش نظر آنے والے شخص کے روپ میں پیش کیا گیا ہے ۔اس فلم میں رنبیر کے ساتھ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جن کا کردار ایک ذہنی معذور لڑکی کے گرد گھومتا ہے۔منفرد مو ضوع اور کہانی پر بننے والی یہ فلم ایکشن ،رومانس اور کامیڈی سے بھرپور ہے جس میں انوراگ باسو نے معذورافراد کی زندگیوں کو ایک مثبت پہلو کیساتھ پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو اپنی معذوریوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے دوسروں کو خوش کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں. اب دیکھنا یہ ہے کہ" انجانا انجانی" کی یہ جوڑی کس طرح دوبارہ باکس آفس پر اپنا جادو چلاتی ہے جسے اس سال 14ستمبرکو عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

مزید : کلچر