پاکستان‘کارٹون فلم آئس ایج فورکا ریکارڈ توڑ بزنس

پاکستان‘کارٹون فلم آئس ایج فورکا ریکارڈ توڑ بزنس

لاہور (اے این این ) پاکستان بھر کے سنیماگھروں پر آج کل راج ہے جانوروں کے کردار پر بنی فلم آئس ایج فور کا۔ جس نے پاکستان میں تین دن میں ریکارڈ توڑ بزنس کرلیا۔ پاکستان بھر کے سنیماگھروں پر راج ہے شرارتی جانوروں کا۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں مزے آگئے ہیں بچوں کے۔ جو کھیل کود کے بعد دیکھنے بیٹھ جاتے ہیں کوئی نہ کوئی فلم اب ان کے لئے ڈزنی لینڈ کی نئی فلم ۔ آئس ایج فورانجوائے کرنے کے لئے ہے بہترین ذریعہ ۔فلم آئس ایج فور نے آتے ہی پاکستانی سنیماگھروں پر ڈیرا جما لیا۔ پاکستان میں اس فلم کو ریلیز کیامانڈی والا اینٹرٹینمنٹ نے جبکہ فلم کے میڈیا پارٹنر ہیں نکلوڈین۔ پاکستان میں فلم آئس ایج فور کے ساٹھ فیصد شیئرز ایٹریم کے ہیں۔ انتیس جون کو ریلیز ہونے والی فلم آئس ایج فور کے جانوروں نے اپنی شرارتوں سے بچوں کو اتنا محفوظ کیا کہ صرف تین دن میں فلم نے تین اعشاریہ تین ملین روپے کا بزنس کرلیا۔ اتنی کامیابی تو کارٹون فلم ریو کوایک ہفتے میں بھی نہیں ملی تھی ۔ فلم آئس ایج فورنے تین دن میں شاندار کامیابی حاصل کرکے گزشتہ تمام ریکارڈز توڑ ڈالے۔

مزید : کلچر