اولمپکس گیمز ‘ہڑتال کرنے کے بارے میں ریل سٹاف میں ووٹنگ ہوگی

اولمپکس گیمز ‘ہڑتال کرنے کے بارے میں ریل سٹاف میں ووٹنگ ہوگی

لندن(جی این آئی)چار ٹرین کمپنیوں کے کارکن الگ الگ تنازعات کے سلسلے میں عین اولمپکس گیمز کے دوران ہڑتال کرنے کے بارے میں ووٹنگ میں حصہ لیں گے ریل ، میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ یونین کے تحت کارکن ساﺅتھ ویسٹ ٹرینز گریٹر انجلیا اور فرسٹ گریٹ ویسٹرن میں بونس کے تنازع پر ہڑتال کے لئے ووٹنگ میں حصہ لیں گے یہ بہلٹ 19 جولائی کو مکمل ہوگا۔دریں اثنا ٹرانسپورٹ سیلریڈ سٹافس ایسوسی ایشن(ٹی ایس ایس اے) کا کہنا ہے کہ اس کے 500 کارکن ویسٹ کوسٹ لائن پر ہڑتال کے فیصلے کیلئے ووٹنگ میں حصہ لیں گے یہ ہڑتال یونین کے ایک نمائندے کی معطلی کے خلاف کی جارہی ہے یہ بیلٹ 18 جولائی کو ہوگا جب گیمز شروع ہونے میں دو ہفتے رہ جائیں گے۔ ٹی ایس ایس اے نے خبر دار کیا کہ یہ ہڑتال گیمز کے زمانے میں ہوسکتی ہے ۔

مزید : عالمی منظر