شام کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں،ایران

شام کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں،ایران

تہران(اے پی اے ) ایران نے شام میں غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے مقامی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ایران ایسے تمام منصوبوں کی مخالفت کرتا ہے جو شام میں غیر ملکی مداخلت بارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شام کے اندرونی معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کا بحران بشار الاسد حکومت اور وہاں موجود اثر و رسوخ رکھنے والی پارٹیوں کو اس مسئلے کے حل میں شامل کئے بغیر ختم نہیں ہوسکتا۔

مزید : عالمی منظر