سعودی گروپ کا نام اقوام متحدہ کی القاعدہ لسٹ سے خارج کر دیا گیا

سعودی گروپ کا نام اقوام متحدہ کی القاعدہ لسٹ سے خارج کر دیا گیا

نیویارک (اے این این )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک کمیٹی نے سعودی عرب کے ایک منحرف گروپ سعد الفقیہہ تحریک کو دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے خلاف لگائی گئی پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔ سکیورٹی کونسل کی کمیٹی کے اس فیصلے کی عالمی ادارے میں جرمن سفیر نے تصدیق کر دی ہے۔ یہ فیصلہ سعودی عرب کی طرف سے مخالفت اور امریکا کی طرف سے اس بارے میں اظہار تشویش کے باوجود کر لیا گیا ۔ یہ منحرف سعودی گروپ اسلامی اصلاحات کی تحریک بھی کہلاتا ہے اور اس کے سربراہ کا نام سعد الفقیہہ ہے۔ اس گروپ کا نام اقوام متحدہ کی القاعدہ کے خلاف پابندیوں کی لسٹ سے خارج کرنے کی سفارش کمیٹی کے محتسب اعلی نے کی تھی۔

مزید : عالمی منظر