بھارت میں سیلاب کے باعث دو ملین شہری بے گھر ہو گئے

بھارت میں سیلاب کے باعث دو ملین شہری بے گھر ہو گئے

نئی دہلی (اے این این)شمال مشرقی بھارتی ریاست آسام میں گزشتہ ایک عشرے کے دوران آنے والے شدید ترین سیلاب نے دو ملین سے زائد افراد کو بے گھر کر دیا ہے جبکہ اسی ریاست میں اب تک 80 سے زائد انسانی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ریاستی دارالحکومت گوہاٹی سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق سیلاب سے متاثرہ پانچ لاکھ سے زائد افراد امدادی کیمپوں میں منتقلی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم من موہن سنگھ اور کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے گزشتہ روز گوہاٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آسام کے لیے پانچ بلین روپے کے بحالی پیکج کا اعلان بھی کیا۔ اکثر متاثرہ علاقوں کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ کٹ گیا ہے۔ پانی میں گھرے ہوئے لوگوں کے لیے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے خوراک اور دیگر اشیائے ضرورت گرائی جا رہی ہیں۔

مزید : عالمی منظر