شام میں پرتشدد کارروائیوں کے دوران مزید 86 افراد ہلاک
دمشق (اے پی پی) شام میں جاری پرتشدد کارروائیوں کے دوران 44 عام شہریوں سمیت 86 سے زائد افراد ہلاک کر دیئے گئے۔ انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم کے ایک عہدیدار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ تشدد کی تازہ لہر گزشتہ روز باغیوں کی جانب سے حکومت کی حامی ملیشیا کے تین اہلکاروں کے قتل کے بعد شروع ہوئی جس سے ملک کے متعدد علاقوں میں عام شہریوں سمیت درجنوں افراد قتل کر دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کی یہ لہر اتنی شدید تھی کہ صرف 34 سے زائد افراد کو دو وسطی دیہات حما اور ڈوما میں قتل کیا گیا جن میں 25 فوجی اور 9 باغی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے متعدد شہروں میں سرکاری فورسز اورباغیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے اور شیلنگ کے باعث مارے جانے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔