لندن، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کنگ فشر کے پائلٹس کی ہڑتال
لندن (جی این آئی) دیوالیہ کے قریب پہنچ جانے والی ایئر لائن کنگ فشر کے کچھ پائلٹس گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہڑتال پر چلے گئے ہیں جسکی وجہ سے ائر لائن کو بعض پروازیں منسوخ کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے ائر لائنز کے ذرائع کے مطابق ائر لائن کی انتظامیہ نے متاثرہ پروازیں چلانے کیلئے ایگزیکٹو پائلٹس کو تعینات کردیا ہے ائرلائن کے ایک ترجمان نے اس صورتحال کی تصدیق کی لیکن کوئی تفصیل نہیں بتائی ۔