بھارتی ایجنسیاں کشمیری مسلمانوں میں منافرت پھیلانے کی سازش کررہی ہیں‘جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ

بھارتی ایجنسیاں کشمیری مسلمانوں میں منافرت پھیلانے کی سازش کررہی ہیں‘جموں ...

جموں (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس میں شامل جماعت جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ نے کشمیری عوام کو بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کے بارے میں خبردار کیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے رہنما شاہد سلیم نے سرنکوٹ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابض فورسز مقبوضہ علاقے میں کشمیری مسلمانوں میں منافرت پھیلانے کی سرتوڑ کوششیں کررہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ حضرت پیر دستگیر کی زیارت کو نذرآتش کرنے ، قرآن پاک کی توہین اور دیگر واقعات کا تسلسل مقبوضہ کشمیر میں سازش کا ایک حصہ ہیں ۔ انہوںنے کہا اس نازک موڑ پر کشمیریوں کو جدوجہد آزادی کے سلسلے میں زیادہ چوکس رہنا چاہیے تاکہ قابض انتظامیہ اور ایجنسیوں کی سازشیں ناکام ہوجائیں۔شاہد سلیم نے بھارتی پولیس کی جانب سے حریت رہنا غلام محمد خان سوپوری اور ایک شہری کے گھر سیل کرنے کے احکامات کی بھی شدید مذمت کی ۔

مزید : عالمی منظر