جنوبی امریکا : کولمبیا میں5000فٹ بلند آتش فشاں پہاڑ نے لاوا اگلنا شروع کر دیا

جنوبی امریکا : کولمبیا میں5000فٹ بلند آتش فشاں پہاڑ نے لاوا اگلنا شروع کر دیا

کولمبیا(اے پی اے ) جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں آتش فشاں پہاڑ نے لاوا اگلنا شروع کر دیاہے، بڑے انسانی المیے سے بچنے کے لئے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔پانچ ہزار میٹر اونچے "نیواڈو ڈیل روئز" نامی پہاڑ سے ایک روز قبل دھواں اور راکھ نکلنا شروع ہوئی جس کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ 1985 میں یہ آتش فشاں پھٹنے سے ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس مرتبہ بھی اس پہاڑ کا لاوا بڑی تباہی لا سکتا ہے۔

مزید : عالمی منظر