آسٹریلیاکا انڈونیشیا کےلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرضہ فنڈ میں ایک بلین ڈالر دینے کا اعلان

آسٹریلیاکا انڈونیشیا کےلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرضہ فنڈ میں ایک بلین ...

کینبرا(اے پی پی) آسٹریلیا نے انڈونیشیا کےلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلان کردہ قرضہ فنڈ میں ایک بلین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ آسٹریلیا کی وزیراعظم جولیا گیلارڈ نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فنڈ انڈونیشیا کےلئے ساڑھے 5 بلین ڈالر کے عالمی پیکج میں شامل ہوگا۔ انڈونیشیا میں اس فنڈ کو انتہائی ہنگامی معاشی حالات میں استعمال میں لایا جاسکے گا۔انہوں نے یہ اعلان آسٹریلوی شہر ڈارون میں انڈونیشیا کے صدر سوسیلو بمبانگ یود ھو یونو سے ملاقات کے بعد کیا۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ انڈونیشیا میں ذمہ دارانہ مائیکرو اکنامک اور بینکنگ پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر غیریقینی صورتحال کے باوجود استحکام ہے۔ انڈونیشیا کا شمار جنوب مشرقی ایشیاءکی بڑی معاشی طاقتوں میں ہوتا ہے جو اس وقت عالمی سرمایہ کاری کا مرکز ہے ۔ 1997-98 ءکے ایشاءمالیاتی بحران کے دوران بھی انڈونیشیا کےلئے ہنگامی مالیاتی فنڈ بنایا گیا تھا تاہم انڈونیشیا نے اس کو استعمال نہیں کیا۔

مزید : کامرس