نئے مالی سال کے آغاز پر روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی

نئے مالی سال کے آغاز پر روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی

لاہور(کامرس رپورٹر) نئے مالی سال کے آغاز پر ہی ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر دیکھا جارہا ہے. انٹر بینک میں ڈالر 94 روپے 78 پیسے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں مالی سال کے پہلے ٹریڈنگ سیشن کے آغاز پر خام تیل کی مد میں تقریبا 10 کروڑ ڈالر ز کی ادائیگی کے باعث ڈالر کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور روپیہ مزید 15 پیسے کمزور ہوا. ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر96 روپے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا ماہرین کے مطابق مالی سال 12-2011 میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں تقریبا 9 روپے کا اضافہ دیکھاگیا جبکہ ایک سال کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ۔

مزید : کامرس