بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا: منور مغل

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا: منور مغل

اسلام آباد(پ ر) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں مرکز جی نائن کراچی کمپنی کے صدر اخلاق عباسی اور دیگر عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں مختلف مارکیٹوں کے عہدیداران کے علاوہ آئی سی سی آئی فاو¿نڈر گروپ کے چیئرمین طارق صادق، سابق صدر منور مغل ، ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے آرگنائزنگ سیکرٹری اجمل بلوچ، اسلام آباد چیمبر کے نائب صدر شاہد زمان شنواری، سابق نائب صدر خالد محمود چوہدری، وقاص گجر ، وقار ملک، عابد خان، محمد حسین، میاں عبدالرزاق اور اشفاق چھٹہ نے بھی شرکت کی ۔جائینٹ ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اور آئی سی سی آئی کے سابق صدر منور مغل نے اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تاجروں کے ٹیکسوں سے چلتی ہے لیکن حکومت کو ان کا ذرہ بھر خیال نہیں اور دس سے بارہ گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبارتباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں اگر حکومت نے فوری طور پر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے اقدامات نہ کئے تو اسلام آباد کے تاجر اور صنعتکار برادری احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری اور ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آب پارہ مارکیٹ کے صدر اجمل بلوچ نے اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی مذہبی پارٹی نے مارکیٹ کے الیکشن میں دخل اندازی کی اور انہیں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا اور وہ تاجروں میں نا اتفاقی پھیلانے میں ناکام رہے انہوںنے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں موجود شر پسند عناصر کو نکال باہر کریں۔

مزید : کامرس