نئے سیزن کے آغاز پر کپاس کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان

نئے سیزن کے آغاز پر کپاس کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان

لاہور(اے پی اے ) نئے سیزن کے آغاز پر کپاس کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان جینرز ایسو سی ایشن کے مطابق سند اور پنجاب میں پھٹی کی چنائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ سندھ میں بندین ٹھٹہ ، میر پور خاص مینن پھٹی کی چنائی شروع ہوگئی ہے جب کہ پنجاب میں جزوی طور پر پھٹی کی چنائی کی جارہی ہے۔ جبکہ سندھ اور پنجاب میں جینگ کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔مقامی منڈی میں روئی کی فی من قیمت سو روپے اضافے کے ساتھ چھ ہزاز دو سو سے چھ ہزار چار سو روپے کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔ جب کہ پھٹی کی فی من قیمت اٹھائیس سو سے تین ہزار کے درمیان چل رہی ہے۔

مزید : کامرس